گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کےدوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے بننے والے بڑے ڈیم پر خوفناک حادثہ پیش آگیا کتنے پاکستانیوں کی جانیں چلی گئیں،انتہائی افسوسناک خبر
اپریل 07, 2023
0

