نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں کینیڈا پلٹ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا انکشاف ہواہے۔یہ واقعہ گماد گائوں میں پیش آیا جہاں پر کینیڈا سے ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے کےلئے بھارت آئی۔لیکن اسے گولی مار کر لاش کو کھیت میں دفن کر دیا گیا۔لڑکی کی خالہ نے گزشتہ سال جون میں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، اس کی باقیات بھیوانی سی آئی اے کو منگل کو ملی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سنیل نے اسے اغوا اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال جون میں 23 سالہ نیلم کو اغوا کرنے اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ سی آئی اے بھیوانی کے انچارج رویندرا نے بتایا کہ اس نے اس کے سر میں دو گولیاں ماریں اور پھر ثبوت کو تباہ کرنے کے لیے اس کی لاش کو اپنے کھیت میں دفن کر دیا۔
کینیڈا سے ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے بھارت کے ایک گائوں آگئی ایک دن بوائے فرینڈ اسے کھیت میں لے گیا اور پھر۔۔۔لرزہ خیز رپورٹ
اپریل 07, 2023
0

