دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو متحدہ عرب امارات میں واقع ہے۔ اس فلک بوس عمارت میں روزہ افطار کرنے کاوقت ایک معمہ ہے۔ کیونکہ اس عمارت کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہہوئے مختلف اوقات پرروزہ افطار کرتے ہیں۔ دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔جس کی منطقی وجہ یہی ہے کہ بالائی منزل پر رہنے والے لوگوں کےلئےغروب آفتاب زیریں منزل پر رہنے والوں کی نسبت جلدی ہوتاہے۔
برج خلیفہ کی 150ویں منزل پر رہنے والے لوگ نیچے رہنے والوں کی نسبت روزہ کتنی دیر سے کھولتے ہیں،
اپریل 07, 2023
0

