واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)انسانی حقو ق کا سب سے بڑا علمبردار امریکہ نسل پرستی جیسی قباحت کی بنا پر خود معاشرتی تقسیم کا شکار ہے۔اب کاروباری کمپنیاں بھی علی الاعلان اپنے ہاں ملازمتوں پر تعیناتیوں کےلئے سفید فاموں کی درخواستوں کو قابل غور قرار دے رہی ہیں۔ کچھ اسی قسم کے امتیازی سلوک کا مظاہرہ ایک امریکی آئی کمپنی آرتھر گرینڈ ٹیکنالوجیز نے اپنی ایک اسامی کےلئے اشتہار دے کر کیاہے جس کے تحت سیلز فورس اور انشورنس کلیمز ٹیم میں ڈیلس ، ٹیکساس میں، ہائرنگ پلیٹ فارم پر کاروباری تجزیہ کار کے لیے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔کمپنی کے اشتہار میں واضح طور پر لکھاگیا ہے کہ صرف پیدائشی امریکی شہری (سفید فام ) جو ڈیلس، ٹیکساس سے 60 میل کے دائرے میں رہتے ہیں،اس اسامی کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند سال قبل ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے امریکی پولیس کی حراست میں قتل کے بعد امریکہ میں مظاہروں کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ پوری دنیا میں نسل پرستی کے خلاف تحریک چلائی گئی۔لیکن چند ماہ کی گہماگہمی کے بعد اب اس قسم کے اشتہار ایک بار پھر نسل پرستانہ سوچ کو ہوا دے رہے ہیں۔
امریکی کمپنی نے نوکری کےاشتہارمیں بے شرمی کی ساری حدیں پار کرڈالیں
اپریل 07, 2023
0

