کرکٹ بورڈاس کھلاڑی کو نہ کھلا کر بہت بڑی غلطی کررہا ہے؟ سابق کپتان نے پی سی بی کو کھر کھری سناڈالی

0


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے عماد وسیم کے ٹیم سے دوبارہ ڈراپ کیے جانے کی مخالفت کر دی ہے۔راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کسی چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپس آئےتھے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کھیلنے والے سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر گلہ شکوہ کرنے میں حق بجانب ہیں۔ پی سی بی ان کی پرفارمنس کو نظر انداز کرکے سنگین غلطی کررہا ہے۔ واضح رہےکہ عماد سیم پی ایس ایل 8میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرچکے ہیں جبکہ افغانستان کے خلاف سیریز میںبھی عماد وسیم کی کارکردگی خاصی متاثر کن رہی۔واضح رہے کہ ایک سال تک مسلسل ڈراپ کیے جانے پر عماد وسیم کی بیان بازی سے ایک بات عیاں تھی کہ وہ اپنی ٹیم میں عدم شمولیت کا ذمہ دار قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم او ر ان کا پورا ساتھ دینے والی مینجمنٹ کو قرار دیتے رہے۔جبکہ پی ایس ایل میں بھی عماد وسیم کی جانب سے بالواسط بابر کےخلاف بیان بازی کا سلسلہ جارہی رہا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !