یہ بڑا کتا تو ابھی بھی،،، سابق کرکٹر نے دھونی کو کیا کہہ ڈالا، بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگولہ

0


ویلنگٹن / نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سکاٹ سٹائر س نے چنائی سپرکنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کی تعریف میں نامناسب الفاظ کا چنائو کر ڈالا۔ جس کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ سیخ پا ہوگئے۔اور سٹائرس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، سکاٹ سٹائرس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انھوںنے لکھا۔ Still the big dog around the town۔ (بڑا کتا اب بھی گائوں میں گھوم ررہا ہے)۔ اور ساتھ ہی انھوںنے تالیاں بجانے کی ایموجی شئیر کی لیکن سٹائرس کی جانب سے اس ذو معانی انداز میں دھونی کی تعریف ان کے فین فالوورز کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انھوںنے اس ٹویٹ کو بد زبانی اور اخلاقیات سے گراوٹ سے تعبیر کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !