دہلی کے لڑکا اور لڑکی میٹرو ٹرین میں سوار ہوکر عین مسافرو ں کے درمیان میں کون سی بے حیائی کرتے رہے، قریب کھڑی لڑکی نے ویڈیو بنا لی

0

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی میٹرو ٹرین میں سوار ایک لڑکے اور لڑکی کی مسافروں کے درمیان کھڑے ہوکر بوس وکنار کرنے اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہونےکی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریچا شرما نامی ایک خاتون صارف نےپوسٹ کی ہے جس میں اس لڑکے لڑکی کو مسافروں کے درمیان کھڑے ایک دوسرے سے بغل گیر بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ریچا شرما کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں اس ویڈیو کو شرمناک قرار دیا گیا اور اکثر صارفین اس کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں تاہم متعدد صارفین لڑکے لڑکی کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنے پر ریچا شرما نامی اس صارف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بعض لوگ تو ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے بعد حکومت کو میٹرو ٹرین میں بوس و کنار کو قانونی حیثیت دے دینی چاہیے۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !