نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل میں آخری اوورمیں پانچ چھکے لگا کر راتو ں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے رنکو سنگھ کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ حیران کردینے والی باتیں سامنے آگئیں۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 29رنز چاہیے تھے۔جوک بظاہرناممکن حد تک مشکلک تھا۔ پہلے گیند پر سنگل بننے کے بعد پانچ گیندوں پر 28رنز رہ گئے ۔ جبکہ رنکو سنگھ سٹرائیک پر آگئے۔ انھوںنے ایک کے بعدایک کرکے پانچ چھکے جکڑ کر تاریخ رقم کردی۔یوں تو ایک اوور میں چھ چھ چھکے بھی لگائے جاچکے ہیں۔ بلکہ ایک بلے باز رتوراج گائیکواڑ نے تو سات چھکے بھی لگائے۔لیکن کسی بھی بلے باز نے آخری اوور نہیں کھیلا۔ اور نہ ہی پانچ گیندوں پر 28رنز جیسا انتہائی مشکل ہدف سامنے ہوتا تھا۔ان پانچ گیندوں کے بعد رنکو سنگھ گمنامی کے اندھیروں سے شہرت کے نور میں نہانے لگ گئے ۔ رنکو سنگھ کا تعلقات ریاست اترا پردیش کے ضلع علی گڑھ سے ہے۔ ان کے والد گیس سلنڈر ڈلیوری کا کام کرتے تھےجبکہ رنکو سنگھ کو ایک ٹریننگ سنٹر میںپوچا لگانےکاکام ملا، لیکن انھوںنے اپنی کرکٹ پر توجہ جاری رکھی۔ ان کے والد کرکٹ کے مخالف تھے اور کرکٹ کھیلنے پر انھیں مارتے پیٹتے تھے۔رنکو سنگھ اور ان کےپانچ بھائیوں نے محلے سےپیسے اکٹھے ہوکر بیٹ اور پریکٹس بال خریدی تھیں۔رنکو سنگھ کو 2014میں رانجھی ٹرافی میں کھیلنے کا موقع ملا تھا جب انھوںنے محمد کیف کے ساتھ مل کر اچھی سانجھے داری کی تھی اور 83رنز بنائے تھے۔انھوںنے بتایا کہ کولکتہ کی جانب سے کھیل کر مجھےاتنےپیسے مل گئے کہ گھر کی ساری پریشانیاں دور ہوگئیں۔ گزشتہ رات کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے گانے جھومے جو پٹھان کی بجائے جھومے جو رنکو کے الفاظ استعمال کیے تو سوشل میڈیا پر یہ الفاظ ٹرینڈمیں آگئے۔
فرش پر پوچا لگانے والا ایک خاکروب پانچ چھکے لگا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچا
اپریل 10, 2023
0

