نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک فیملی میں مسلسل لڑکے پیدا ہونے کا 138سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور خانداان میں آخر کار ایک لڑکی پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کا ہے جہاں پر ایک خاندان میں گزشتہ 138سال سے بیٹے پیدا ہوتے رہے جبکہ آخری لڑکی کی پیدائش 1885میں ہوئی تھی۔جس کے بعد صرف بیٹوں ہی کی پیدائش ہوئی۔اب جا کر اسی خاندان کےایک شخص اینڈریو کلارک اور اس کی اہلیہ کیرولین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔جس پر پورا خاندان جشن منا رہا ہے۔بچی کی ماں کیرولین نے ٹی وی شو ’گڈ مارننگ امریکہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہو رہی تھی تو اینڈریو نے مجھے بتایا کہ ان کی فیملی میں بیٹی پیدا نہیں ہوتی۔ میرے لیے اس کی بات پر یقین کرنا مشکل تھا مگر یہ ایک حقیقت تھی، تاہم میں پرامید تھی کہ میں ایک بیٹی کی ماں بنوں گی۔کیرولین کے ہاں بھی آٹھ سال پہلے بیٹے نےہی جنم لیا تھا جس کے بعد اب خاندان میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
وہ خاندان جس میں 138سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ہے
اپریل 10, 2023
0

