ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرتے ہیں توایک ارب روپے کانقصان ہوتا ہے ورلڈ کپ سے انکار کرتے ہیں تو آئی سی سی ناراض ہوتا ہے اس لیے اب۔۔نجم سیٹھی کا ایک اور بیان سامنے آگیا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتےہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک موقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔نجی  ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ بھارت جو کچھ ایشیا کپ کےحوالےسے کرے گا، اس کے اثرات ورلڈکپ پر پڑیں گے،انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب  ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !