اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹریننگ کے دوراان زمان خان کی تیز رفتار گیند لگنے سے فاسٹ بائولر حارث روئف زخمی ہوگئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئر پر ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رئوف زمان خان کی گیندوں پر بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں۔ایسے میں ایک تیز رفتار یارکر سیدھا ان کے پیروں پر آکر لگتا ہے اور وہ گر جاتے ہیں اور کافی دیر زمین پر ہی پڑے رہتے ہیں۔ جس کے بعدفزیو کو بلوایا جاتا ہے۔تاہم ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ حارث رئوف کا انجری نارمل ہے،اور اب وہ بہتر ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائےگا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں میں ہوگا۔
Zaman khan unplayable Yorker injured Haris rauf
— Hamza Ijaz (@HamzaEjaz367) April 9, 2023
Get well soon @HarisRauf14 #PAKvNZ pic.twitter.com/uLfGvsZfGg

