اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان) ایک آزاد معاشرے میں قانون اتنا سخت ہے کہ کسی آدمی کو غیر قانونی حراست میں رکھنا بہت بڑا جرم ہے۔ اور پھر کسی غیر شادی شدہ لڑکی کو اغوا کرنے کا معاملہ تو اور بھی زیادہ نازک ہوتا ہے لیکن آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ خانہ بدوشوں کا ایک قبیلہ ایسا بھی ہے جو اپنی پسند کی کسی لڑکی کو اغوا کرلینے کی مکمل اجازت دیتا ہے۔اٹلی کے شہر روم میں مقیم اس قبیلے کی رسم کے تحت اگر آپ کو کوئی لڑکی پسند ہے اور آپ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیںتو اس کےلئے آپ کو اپنا دم خم دکھانا ہوگا۔ اور اس لڑکی کو تین سے پانچ دن کے عرصے کےلئے اغوا کرکے اپنی قید میں رکھنا ہوگا ۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو قبیلے کی رسم کے مطابق آپ اس لڑکی سے شادی کا حق حاصل کرلیتے ہیں۔
جو لڑکی کو اغوا کرکے تین دن اپنے قبضے میں رکھ لے لڑکی اسی کو دے دی جائے گی یہ واہیات رسم کس قبیلے میں قائم ہے، ناقابل یقین رپورٹ
اپریل 08, 2023
0

