واشنگٹن (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف پاپ سنگر و اداکارہ کومل رضوی نے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین سے شادی کر لی ہے۔ معروف پاپ گلوکارہ اور اداکارہ کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین علی اپل سے شادی کر لی ہے۔علی اپل سلی کون ویلی میں بلین ڈالر ز کی کمپنی کے سی ای او ہیں۔
کومل رضوی نے علی اپل کے ساتھ عروسی جوڑے میں ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خاصا حیران کر دیا ۔ وہ اس تصویر میں خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اس سے قبل ایک یوٹیوب ویڈیو میں کومل رضوی نے اپنی پہلی شادی اور پھر طلاق پر بھی بات کی تھی۔ کومل رضوی کی پہلی شادی 21سال کی عمر میں ہوئی تھی لیکن پھرچار برس کے بعد انھیں طلا ق ہوگئی تھی


