منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) 1939سے 1945تک جاری رہنے والی دوسری جنگ عظیم کے دورا ن ایک امریکی آبدوز کا نشانہ بن کر غرق ہونے والے ایک بحری جہاز کا ملبہ 81برس کے بعد مل گیا ہے۔ یہ جہاز آسٹریلیا کے شمال میں واقع جزیرے پاپوا نیوگنی سے روانہ ہوا تھا اور چین کے شہر منیان کی جانب جا رہا تھا کہ فلپائن کے قریب واقعی ساحلی علاقے میں کہیں سمندر برد ہو گیا تھا۔ یہ جہاز جنگی قیدیوں کی خفیہ منتقلی کے مقصد کےلئے استعمال کیا جا رہا تھا جس میں 864آسٹریلوی فوجی بھی سوار تھے کہ اچانک یہ ایک امریکی آبدوز کا نشانہ بن گیا تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز میں کوئی جنگی قیدی بھی موجود تھے یا نہیں۔ اسے آسٹریلیا کی تاریخ کا ایک بدقسمت واقع بھی قرار دیا جا تا ہے۔
864فوجیوں سمیت ڈوب جانے والا دوسری جانب عظیم کا بحری جہاز 81سال بعد مل گیا
اپریل 24, 2023
0

