شاہین آفریدی کی انشا آفریدی سے شادی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

0


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور سا بق آل رائونڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے اور اس تاریخ کا اعلان خود شاہد آفریدی نے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات رواں سال ستمبر میں ہوں ۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی تھی اور اب انھوںنے شاہین آفریدی اور انشا کے حوالے سے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا شاہد آفریدی کے نکاح کی تقریب بھی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس کے بعد مداحوں کو دونوں کی شادی کی خبروں کا انتظار تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہی بتایا تھا کہ شاہد آفریدی کے گھر رشتہ مانگنے کےلئے والدین کو بھیجنے کا فیصلہ ا ن کا اپنا تھا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !