لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چور سنار کی دوکان سے تین کلو سونا اور 32لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ سندر کے علاقے میں واقع جیولرز شاپ میں چور رات کو گھسے اور دوکان میں واقع سیف کو گیس سلنڈر کے ذریعے کاٹا اور اس میں سے تین کلو گرام سونا جس کی مالیت پونے پانچ کروڑ روپے بنتی ہے، اور 32لاکھ روپےکی نقدی نکال کر لے گئے۔پولیس نے سنار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

