اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ من پسند ججز سے فیصلہ کرانا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ پنجاب کے پی میں الیکشن التوا کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یکم مارچ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریت سے دیا گیا، تین رکنی بینچ متبادل کے طور پر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت نہ کرے۔حکومت نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی درخواست مؤخر کی جائے، سپریم کورٹ کے جو ججز الیکشن کیس کو سن چکے ہیں، انھیں نکال کر باقی ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے، پہلے راؤنڈ میں دیا گیا الیکشن کا فیصلہ چار تین کی اکثریت سے دیا گیا۔
آج کی بڑی بریکنگ نیوز دوصوبوں میں الیکشن ہوں گے یا نہیں سپریم کورٹ سے بہت بڑی خبر آگئی
اپریل 03, 2023
0
