نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول پھر تبدیل ہوگیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول پھر تبدیل کردیا۔نیا شیڈول جاری کردیا۔پی سی بی کی جانب سے دوسری بار تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے مطابق کراچی میں چار کے بجائے تین ون ڈے میچز جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ اب دو ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پرانے شیڈول کے مطابق کراچی کو چار جبکہ راولپنڈی کو ایک ون ڈے میچ کی میزبانی کرنی تھی تاہم اب کراچی چار کے بجائے تین ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی دو ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ دو ون ڈے میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے ابتدائی دو  ون ڈے میچز کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 27 اور 29 اپریل کو پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ بھی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں 3، 5 اور 7 مئی کو سیریز کے آخری تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !