جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے.. بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاکستان سے ملحقہ سر حدی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں انڈین ایر فورس کا مگ 21 طیارہ دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ ہو گیا
طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارے کی زد میں آکر دو شہری ہلاک ہو گئے. واضح رہے کہ مگ 21 طیارہ ایک اڑتا ہوا تابوت بن چکا ہے جو پے درپے حادثات کی بنا پر دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی کروا رہا تھا. ونگ کمانڈر ابھی نندن نے بھی اسی طیارے کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پاک فضائیہ نے طیارے کو مار گرایا تھا. اور یہ واقعہ بھارت کی رسوائی کا سبب بنا تھا.

.jpeg)