سیالکوٹ کا پروفیسر کالج کی لڑکیوں سے گندی حرکتیں کرتا رہا اور پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے ایک معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر پر الزام تھا کہ وہ کالج کی طالبات کو جنسی ہراساں کرتا ہے۔ اور پولیس نے اس حوالے سے شواہد حاصل کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انتہائی حساس اور شرمناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمودک و فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر تھانہ رنگپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشے اور تعلیمی درسگاہوں کے وقار کو مجروح کرنے والے ذہنی بیمار جنسی درندے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ضلعی پولیس آفیسر حسن اقبال نے کہا کہ دوران تفتیش قانون وانصاف کے تقاضوں کوپورا کیا جائے گا اور ملزم  کوعدالت سے  قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔



 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !