تحریک انصاف کے کا رکن کہاں جا گھسے، پاک فوج کے بارے میں بڑی خبر

0


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے بعض مشتعل کارکن پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو  میں داخل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے مشتعل کارکن جی ایچ کیو کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ کچھ لوگوں نے جی ایچ کیو کے گیٹ پر لگے ہوئے پاک فوج کے لوگو پر ڈنڈے برسائے اور اسے توڑ دیا۔ کچھ لوگوں کو جی ایچ کیو کے اندر پتھر پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکن جی ایچ کیو کے اندر داخل ہوئے تو کچھ فوجی اہلکار آئے لیکن انہیں دیکھ کر کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اندر داخل ہونے والے  پی ٹی آئی کے چند کارکن پیچھے موجود کارکنوں کو اندر بلا رہے ہیں لیکن عوام کی بڑی اکثریت گیٹ کے باہر ہی احتجاج کر رہی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !