سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )7 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کا حکم دیا تھا، حفاظتی ضمانت میں توسیع کی تصدیق پر علی امین گنڈا پور کو رہا کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور سنٹرل جیل رہائی کے بعد قافلے کی شکل میں پنجاب روانہ ہوگئے۔علی امین گنڈا پور کو شکار پولیس نے 20 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔سکھر جیل سے علی امین گنڈاپور کی رہائی کا معاملہ، تحریک انصاف رہنما کے وکلاء کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پرجیل سپریٹنڈنٹ کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
سکھر جیل میں قید علی امین گنڈاپور کے بارے میں بہت بڑی خبر
مئی 04, 2023
0

.jpeg)