ثاقب نثار نےنوازشریف کو سزا سنانے کے کتنےپیسے لیے تھے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا گیا
personUrdu Story
مئی 02, 2023
0
share
اسلام اآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیںکہ سابق جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ دوران ملازمت انھوںنے کیا کچھ کیا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیٹا پارٹی ٹکٹ دلوانے کے ایک کروڑ 20لاکھ روپے مانگ رہاہے۔ ثاقب نثار نے نوازشریف کو سزا دینے کے کتنے پیسے لیے ہو ں گے۔ انھوںنے کہاکہ ایک سابق چیف جسٹس کے ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ دوران ملازمت اس نے کیا کچھ نہیں کیا ہوگا۔ انھوںنے کہا کہ نہ جانے ثاقب نثار نے میاں نوازشریف کو سزا سنانے کے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔انھوںنے کہا کہ 2018تک پاکستان ترقی کر رہا تھا پھر ثاقب نثار نےعمران خان کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازش کی اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ انھوںنے کہا کہ 2018تک دہشتگردی ختم ہوچکی تھی ۔ عمران خان نے دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ لا کر آباد کیا۔