سنگین الزام لگانے پر بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

0

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے.یہ قانونی نوٹس پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ذریعے بھیجا جائے گا. نوٹس مریم نواز کی جانب سے بشریٰ بی بی پر لگائے گئے اس الزام پر بھیجا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی فائلوں پر دستخط کرکے رشوت لی اور کرپشن کی مرتکب ہوئیں. نوٹس میں مریم نواز کو اپنے الزامات ثابت کرنے یا پھر معافی مانگنے کا کہا گیا ہے. اس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں بلکہ ان کرپشن کیسز کا سامنا عدالت آ کر کریں جن میں ان کا شوہر سر پر کالی بالٹی رکھ کر عدالت جا رہا ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !