بچوں سے ریپ کے الزام میں گرفتار ہونے والے سندھ کے ٹیچرکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو وہ رہا ہوگیا، لیکن رہا ہوتے ہی اس کے ساتھ کیا ہوا، انتہائی پراسرار خبر

0

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) کم سن بچوں سے زیادتی کیس میں عدالت سے بری ہونے والے ٹیچر سارنگ شر کی پر اسرار طورپر گمشدگی کو چاردن گزر گئے لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ٹیچر کے اہلخانہ کاکہنا ہے کہ عدالت سارنگ شر کو بری کرچکی، اب کوئی مقدمہ نہیں۔اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سارنگ شرکوسادہ لباس پولیس اہلکار زبردستی گھر سے لے گئے تھے، خدشہ ہے کہ جعلی مقابلے میں زخمی یا مار دیا جائےگا۔دوسری جانب ایس ایس پی خیرپورروحیل کھوسو نے سارنگ شرکی گرفتاری پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ خیال ر ہے کہ گزشتہ دنوں خیرپور کی عدالت نے سارنگ شر کو زیادتی کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا تھا، ملزم اور بچوں کی ڈی این اے میچ نہیں ہوئے تھے جبکہ گواہان نے بھی عدالت میں ملزم کو پہنچاننے سے انکار کردیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !