بابر اعظم نے سنچریوں کا ایک جادوئی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

0

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کم ترین اننگز میں 19 سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا. وہ 102 اننگز میں 19 سنچریاں بنا کرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ گئے. اس سے قبل 13 ویں، 14 ویں، 15 ویں، 16 ویں، 17 ویں اور 18 ویں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے. بابراعظم نے پہلی دس سنچریاں 68 اننگز کھیل کرجبکہ اگلی سنچریاں 34 اننگز کھیل کر بنائیں. بابر اعظم تین سال سے زائد عرصے سے ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں.




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !