لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں آشوبِ چشم کے مرض کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں چار چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے. اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں ہوں گی، جبکہ پیر کے روز اساتذہ صرف تندرست طلبہ کو سکول داخل ہونے کی اجازت دیں گے.واضح رہے کہ پنجاب میں آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 220 ہو چکی ہے
سکولوں میں کل سے چھٹیاں دے دی گئیں
ستمبر 27, 2023
0

