سیریز میں واپسی کا سنہری موقع ہاتھ سے نکلنے والا ہے

0

ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے ملبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے، اس طرح آسٹریلیا کو میچ میں مجموعی طور پر پاکستان پر 241 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے. آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے جبکہ سٹیو سمتھ بھی پچاس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز کی تباہ کن شروعات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے چار بلے باز صرف 21 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیے لیکن سلپ پر کھڑے ہوئے عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا کیچ چھوڑ دیا جس کا خمیازہ پاکستان کو پانچویں وکٹ پرآسٹریلیا کی بھاری شراکت داری کی صورت میں بھگتنا پڑا. اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں بنائیں. آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے. 




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !