بھارت کو سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

0
 جنوبی افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 32 رنز سے عبرتناک شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی. سنچورین میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز 163 رنز کے پہلی اننگز کے خسارے کا شکار بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی. ویرات کوہلی کے 76 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی باولرز کا سامنا نہ کر سکا، برگر نے پانچ جبکہ رباڈا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. جنوبی افریقہ نے اپنی واحد اننگز میں ڈین ایلگر کے 185 رنز اور جینسن کے 84 رنز کی مدد سے 408 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت اپنی پہلی اننگز میں 245 رنز بنا سکا تھا.

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !