لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی نہ آنے کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان ہے. پاکستان لائیو نیوز کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ صوبے میں سردی کی شدت میں کمی نہیں آئی اور ایسے میں سکولوں کو ہکم جنوری 2024 سے کھولنا درست فیصلہ نہیں ہو گا. چنانچہ سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے تاہم تاحال اس بارے میں نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا. واضح رہے کہ پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے 18 دسمبر سے ہکم جنوری تک سکولوں کی بندش کا حکم جاری کیا گیا تھا
سکولوں کی چھٹیوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے، طلبہ کے لیے بڑی خبر
دسمبر 28, 2023
0

.jpeg)