عمران خان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، حامد میر نے سب بتا دیا

0


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی کی ہے. اپنے ایک بیان میں حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کا کیس ملٹری کورٹس میں چل رہا ہے. انھی ملٹری کورٹس میں ایک اور شخص ادریس خٹک کا کیس بھی چل رہا ہے اور وہ تاحال پابند سلاسل ہیں. یہ کیس عمران خان حکومت کے دور میں بنا تھا. تب  انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل عمران خان کو بار بار خط لکھ کر یہ بات کہتی رہی کہ جمہوری سسٹم کے لیے یہ بات ٹھیک نہیں کہ فوجی عدالتوں میں کیسز چلاے جائیں لیکن عمران خان نے ایک نہ سنی. عمران خان چاہتے تو وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے یہ بات کہہ سکتے تھے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کون سی جنگ چل رہی ہے کہ ادریس خٹک پر پاکستان میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جا رہا ہے. لیکن وہ خاموش رہے اور اب خود ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیس چل رہا ہے. حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی حکومت کے دوران عمران خان لوگوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلنے پر خوش تھے لیکن آج ان کے مخالفین خوش ہیں. تاہم عمران خان کے سیاسی مخالفین بھی مستقبل میں فوجی عدالتوں کے نرغے میں آئیں گے اور پھر خوش ہونے کی باری عمران خان کی ہوگی. یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !