بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک )سپین سمیت کئی یورپی ملکوں سے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا. ایک اردو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح جارجیا کے تبلیسی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی خصوصی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جس میں 40 مسافر سوار تھے جن میں 15 پاکستانیوں کو گزشتہ ماہ ہسپانوی پولیس نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا خیال رہے ان غیر ملکی مسافروں میں سپین سے 15 جبکہ یونان سے 12 اور جارجیا اورالبانیہ سے ملک بدر کیے جانے والے 13 پاکستانی شامل تھے۔ دریں اثناء فرانس کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو فعال بنایا جائے گا. فرانسیسی حکومت کے اس اقدام کے بعد فرانس میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی بھی جلد ملک بدری متوقع ہے
یورپ کے چار ملکوں نے کتنے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا، بڑی خبر
دسمبر 29, 2023
0

.jpeg)