کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغان قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نوین الحق، فضل حق فاروقی اور مجیب رحمان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے. تینوں کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کرتے ہوئے غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت دی جائے. جس پر بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ کھلاڑیوں کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک کےلئے کھیلنے کی بجائے غیر ملکی لیگز کھیل کر پیسہ بنانے کو ترجیح دیتے ہیں. افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں پر دو سال کی پابندی کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کھلاڑی نہ صرف قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے بلکہ انھیں کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی نہیں دیا جائے گا. واضح رہے کہ نوین الحق نے ورلڈ کپ 2023 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا.
پابندی کا شکار ہونے والے تین افغان کرکٹرز نے کون سی حیران کن حرکت کی تھی
دسمبر 29, 2023
0

.jpeg)