سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پیش آئے ناخوشگوار واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ بابر اعظم پر جملے کسنے والے شخص کو بابر اعظم کے مداحوں نے تشدد کرکے ہسپتال پہنچا دیا۔ ذرائع کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم باؤنڈری لائن کے نزدیک فیلڈ پوزیشن پر موجود تھےکہ تماشائیوں میں موجود ایک شخص نے ان پر فقرے کستے ہوئے کہا ' شرم آتی ہے؟ نہیں آتی ؟ فورآ واپس چلے جاؤ' اس واقعے پر تماشائیوں میں موجود بابر اعظم کے مداح سیخ پا ہو گئے اور اس شخص پر تشدد شروع کر دیا جس پر وہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور اسے سڈنی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس شخص کی بابر اعظم سے بد تمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سٹیڈیم میں موجود اس شخص نے کیا شرمناک حرکت کی، تماشائیوں نے مار مار کر ادھ موا کر دیا
نومبر 18, 2024
0

