فل ہیوز کی موت پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی رواداری کا شاندار واقعہ

0

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: 27 نومبر 2014 کو دنیائے کرکٹ نے ایک المناک سانحہ اپنے دامن میں سمیٹا جب آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز فل ہیوز ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔۔اس واقعے نے دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کو بے حد غمگین کیا۔ انھی دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے یو اے ای آئی تھی۔۔اور اس واقعے کے دوران بھی ٹیسٹ کھیلا جا رہا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی فل ہیوز کے انتقال کی خبر نیوزی لینڈ کی ٹیم مینجمنٹ کو ملی اس پورے دن نیوزی لینڈ کے کسی بھی فاسٹ باؤلر نے پاکستانی بلے بازوں کو کوئی بھی باؤنسر نہیں کروایا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے کوئی بھی وکٹ لینے کے بعد جشن نہیں منایا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !