فیصل واوڈا کی باتیں اور اشارے انتہائی خطرناک ہیں ، عمران خان کےبارے میں تشویشناک خبر

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک:  منحرف پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اس وقت بشریٰ بی بی سے زیادہ کسی اور سے خطرہ نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرا سیاست اور عمران خان سے پندرہ سالوں سے تعلق تھا لیکن جیسے ہی بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی میں آئیں مجھے ،  عون چودھری ،علیم خان ، سلمان احمد اور کچھ دوسرے لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔



 کیونکہ بشریٰ بی بی کالے پیلے نیلے جادو ٹونوں  کےکام سے وابستہ ہیں۔جس میں بکرے کے سینگ پکڑنے جیسی عملیات شامل ہیں۔ انھوں نے عمران خان سے مزاروں پر سجدے کروائے اور ان کے دماغ میں یہ باتیں ڈالی کہ ع  ف م ش وغیرہ کے ناموں کے لوگوں کو دور رکھنا ہے آخر عمران انسان تھے  اور انسان کا دل و دماغ کسی دوسرے کے کنٹرول میں آ ہی جاتا ہے۔ فیصل واڈا نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست کے 22 سال تک ایک شاندار اور ایماندار انسان تھے۔ انھیں توشہ خانے کے تحفوں اور گھڑیوں کی کیا کمی تھی۔لیکن اس بی بی نے صرف  اپنے خاندان کو فائدہ پہنچانے کی خاطر  عمران خان  سے گھڑیاں بھی چوری کروائیں ، انھیں توشہ خانہ میں بھی پھنسایا ، فرح گوگی کے زریعے کرپشن بھی کروائی۔نو مئی کے فسادات اور انتشار میں بھی دھکیلا اور اب جبکہ عمران خان جیل چلے گئے ہیں تو یہ خاتون باہر آکر ان کے نام پر ان سب نوکروں چاکروں اور چپڑاسیوں کے ساتھ مل کر کھیل کھیل رہی ہے  فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج میں وہ کردار ادا کیا جس سے عمران خان کےلیے مشکلات اور بڑھ سکتی ہیں۔۔پہلے دھرنے کی جگہ سے یہ فرار ہوئیں پھر علی امین گنڈا پور فرار ہوئے۔یہ ٹولہ کبھی نہیں چاہے گا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوں ۔ اور یہ ٹولہ دولت اور عیش و عشرت کے مزے لوٹ رہا ہے۔ کے پی کے میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس میں بشریٰ بی بی برابر کی حصہ دار ہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ چاہے عمران خان سے میرا سیاسی تعلق ان لوگوں نے ختم کروا دیا ہے لیکن میرا عمران خان سے عقیدت کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔یہ میرا فرض اور میری ذمہ داری ہے کہ میں عمران خان کی جان بچاؤں ۔ بشریٰ بی بی عمران خان کو جیل میں مروا سکتی ہیں کبھی یہ انھیں دہی کھلا رہی ہیں کبھی یہ انھیں کچھ پڑھ کر پانی پلا رہی ہیں ۔ اگر جیل میں عمران خان کو کچھ ہوا تو ریاست ذمہ دار نہیں ہو گی بلکہ بشریٰ بی بی ذمہ دار ہوں گی۔ ہمیں کچھ بھی کرکے عمران خان کی جان بچانی ہیں ۔ واضح رہے کہ رہا ہوتے ہی بشریٰ بی بی کی پارٹی میں بڑھتی ہوئی مداخلت ، پارٹی اجلاسوں سے خطاب، ،احتجاج  کو لیڈ کرنے میں ان کے کردار، پھر احتجاج کی جگہ سے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر فرار ہونے اور پھر ان کی ڈانٹ ڈپٹ اور سخت زبان استعمال کرنے کی وجہ سے پارٹی رہنماؤں کے استعفوں ، حتیٰ کہ عمران خان کی بہن روبینہ خان کے تنقیدی بیان کے بعد بشریٰ بی بی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !