ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے سابق کرکٹر ونوڈ کامبلی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے کامبلی کا تعلق ممبئی سے ہے اور وہ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بچپن کے دوست ہیں ۔ دونوں نے ممبئی کےلیے سکول اور ڈومیسٹک لیول پر کرکٹ کھیلی ۔ سچن کی طرح ونوڈ کامبلی کو بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا بھی موقع ملا اور یہ تک کہا جاتا تھا کہ وہ ٹنڈولکر کی نسبت زیادہ باصلاحیت تھے۔ تاہم 1996 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی بد ترین شکست کے بعد کامبلی انٹرنیشنل کرکٹ کے منظر نامے سے غائب ہو گئے ۔ اس کے بعد کامبلی کو ایک فلم ، کچھ ٹی شوز اور کرکٹ ایکسپرٹ کے طور پر بھی دیکھا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ونوڈ کامبلی 20 کروڑ روپے کی نیٹ ورتھ (اثاثوں) کے مالک تھے
اوراپنی باقی کی زندگی آرام سے گزار سکتے تھے لیکن پھر نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ ان کی مالی حالت ابتر ہوتی چلی گئی ۔ دو برس قبل ان کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ایک بزنس مین نے انھیں اپنی کمپنی میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھ لیا تھا۔ لیکن ڈھلتی عمر میں انسان اپنی کمزور ذہنی اور جسمانی حالت کی بدولت نوکری بھی کہاں کر پاتا ہےاب معلوم ہوا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ تیس ہزار روپے پنشن پر گزر بسر کر رہے ہیں ۔ ونوڈ کامبلی یہ بھی گلہ کر چکے ہیں کہ برے وقت میں ان کے بچپن کے دوست سچن ٹنڈولکر سمیت کسی نے بھی ان کو سہارا نہیں دیا۔

.jpg)