ماضی میں سونالی باندرے سے تعلقات کی خبروں پر شاہد آفریدی نے بالآخر خاموشی توڑ ڈالی

0

 کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نوے اور دو ہزار کی دہائی میں اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے خوبرو ہونے کی بنیاد پر بھی بے پناہ مقبول تھے۔ اس دور میں اگرچہ سوشل میڈیا عام نہیں تھا تاہم کھلاڑیوں کو اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی جھوٹی یا سچی خبریں کہیں نہ کہیں سے اپنا راستہ بنا کر باہر آہی جاتی تھیں ۔ 



اس زمانے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اداکار سونالی باندرے بھی تھیں جو اپنے حسن و جمال کی وجہ سے خاص کشش رکھتی تھیں ۔ سونالی باندرے کے دو پاکستانی کھلاڑیوں شعیب اختر اور شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی بھی افواہیں تھیں۔ گزشتہ روز جب اردو کانفرنس میں شرکت کے بعد خطاب کے دوران جب شاہد آفریدی سے سونالی باندرے سے تعلقات کا پوچھا گیا تو سابق کرکٹر نے اس کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے ہنستے ہوئے کہا کہ اب تو بس میں نانا بن گیا ہوں۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !