دمشق: شامی فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق شامی فوجی حکام نے اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔ دمشق میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جبکہ شہری سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شامی باغی گروپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
رپورٹس کے مطابق عوام نے امیہ اسکوائر پر جشن منایا، جہاں لوگ شامی فوج کے ٹینکوں پر چڑھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ دمشق میں باغی ملیشیا کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور قریبی جیل سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

