آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

0

 ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ کھیل کے تیسرے روز بھارتی ٹیم جسے اپنی دوسری  اننگز کی شروعات 157 رنز کے خسارے کے ساتھ کرنا پڑی، صرف 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ نتین کمار ریڈی کے 42 رنز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا ۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پانچ، بولینڈ نے تین جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی وکٹ کے حاصل کر لیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !