گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی۔یہ فیصلہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا کے ساتھ 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر 26 مئی 2024 کو ایک جلسے کے دوران سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ، ان پر چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو دھمکانے کا بھی الزام تھا۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، مقدمے کی کارروائی کے دوران وہ غیر حاضر رہے اور روپوشی اختیار کی۔

