اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے اعلان کیا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 262 سے ڈی نوٹیفکیشن کا عمل سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک مؤخر رہے گا۔
اضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

