میلبورن/ پاکستان لائیو نیوز: بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر اسمرتی ماندھانا نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انہوں نے شاندار سینچری بنائی۔ اگرچہ ان کی سینچری بھارتی ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکی، لیکن اس کارکردگی نے انہیں کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔
اسمرتی نے میچ میں 105 رنز اسکور کیے، جو ون ڈے فارمیٹ میں اس سال ان کی چوتھی سینچری ہے۔ اس کارنامے کے ذریعے انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے صرف سات خواتین کھلاڑیوں نے ایک ہی سال میں تین سینچریاں بنائی تھیں۔ اسمرتی ماندھانا کی ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سینچریوں کی تعداد اب نو ہو چکی ہے۔

