آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

0

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔


ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، جبکہ یہ ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں منعقد ہوں گے، اور تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی کے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔



گروپس


گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلادیش


گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ



چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول


19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (کراچی)


20 فروری: بھارت بمقابلہ بنگلادیش (دبئی)


21 فروری: جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان (کراچی)


22 فروری: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)


23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)


24 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)


25 فروری: جنوبی افریقا بمقابلہ آسٹریلیا (راولپنڈی)


26 فروری: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان (لاہور)


27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)


28 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان (لاہور)


یکم مارچ: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)


2 مارچ: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)


4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)


5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور)



فائنل


9 مارچ: فائنل لاہور میں ہوگا، تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

10 مارچ: ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !