بھارت کی بڑھتی ہوئی اجارہ داری ، برطانوی اخبار نے آئی سی سی کو اس حثیت بتا دی

0

 برطانوی اخبار کا انکشاف: آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثر و رسوخ کے زیر سایہ


برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کھیل کی غیرجانبداری کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کرکٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اور بھارت اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔




بھارت کا بے جا دباؤ


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی کوئی مثال کسی اور کھیل میں نہیں ملتی۔ یہ صورتحال اس وقت زیادہ نمایاں ہوئی جب پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2021 کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ سونپی گئی تھی۔ اس وقت بھارت کے لیے یہ سہولت موجود نہیں تھی کہ وہ اپنے میچ کسی دوسرے ملک میں کھیل سکے۔ تاہم، ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند ماہ قبل بھارتی دباؤ کے تحت آئی سی سی نے پاکستان کو مجبور کیا کہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل پر منعقد کیا جائے۔


چیمپئنز ٹرافی کی غیر یقینی صورتحال


اخبار نے سوال اٹھایا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے وینیو کا اعلان صرف پانچ دن پہلے، یعنی 4 مارچ تک کیا جائے گا، جو کسی بھی کھیل کے لیے غیرمعمولی بات ہے۔ لاہور، جو 1996 کے ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے، ایک بار پھر تیاریاں کر رہا ہے، لیکن مقامی منتظمین اور شائقین کو یہ یقین نہیں کہ فائنل یہاں ہوگا یا نہیں۔


بھارت کے لیے خصوصی انتظامات


رپورٹ کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے دوران 7 شریک ممالک کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ وہ اپنے ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، جبکہ بھارت کو پہلے سے معلوم ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔ اس کے علاوہ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو صرف ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ تیار کرنا ہوگا، جبکہ دیگر ٹیموں کو دو مختلف ممالک کی کنڈیشنز کا سامنا کرنا ہوگا۔


پرانے واقعات پر روشنی


رپورٹ میں 2019 کے ورلڈکپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کے آغاز کے آٹھ دن بعد اپنا پہلا میچ کھیلا، جبکہ جنوبی افریقہ اپنا تیسرا میچ کھیل چکا تھا۔ اسی طرح، آئی پی ایل کے اختتام اور بین الاقوامی کرکٹ کے آغاز کے درمیان 15 دن کا وقفہ رکھا گیا۔ 2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کے حساب کتاب کے لیے بعد میں رکھے گئے۔


بھارت کو دیگر ٹورنامنٹس میں بھی کمزور حریفوں کے خلاف آخری میچز دیے گئے، اور رواں سال ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر بھارتی سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔


کھیل کی ساکھ پر سوالات


رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کو ترجیح دینا کھیل کی غیرجانبداری اور ساکھ کو شدید متاثر کر رہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !