ٹیسٹ سیریز کے بعد کپتان تبدیل ہونے کا امکان

0

 برسبین/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر آئندہ ٹیسٹ میچز میں روہت شرما اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو وہ خود ہی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر روہت شرما میلبرن اور سڈنی میں ناکام ثابت ہوئے تو وہ سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے اور اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑ دیں گے۔



انہوں نے مزید کہا کہ روہت شرما یقینی طور پر آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، لیکن اگر وہ ان میچز میں رنز بنانے میں ناکام رہے تو میرے خیال میں وہ اپنی کپتانی چھوڑ دیں گے۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ روہت شرما ٹیم پر بوجھ بننے کے بجائے ہمیشہ ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں اور یہی ان کی خاصیت ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما اپنی آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں محض 152 رنز بنا سکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !