سیاسی کشیدگی میں پہلا الیکشن، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سے کون جیت گیا، بڑی خبر

0

 شیخو پورہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی۔

یر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا طاہر اقبال 44,535 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اعجاز حسین 20,093 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔



یہ نشست مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لیے 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، اور مجموعی طور پر آٹھ امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ پولنگ کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔


رواں سال پی پی 139 میں یہ تیسرا انتخاب تھا۔ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے بعد میں صوبائی نشست سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ان کے بھائی رانا افضال حسین ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے۔ ان کے انتقال کے بعد حلقہ میں ایک بار پھر ضمنی انتخاب منعقد کیا گیا۔


ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کارکنوں نے مرکزی دفتر کے باہر جشن منایا، آتش بازی کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رانا طاہر اقبال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !