کولمبو/ مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنے کے معاملے پر جاری قیاس آرائیاں بالآخر ختم ہو گئی ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے واضح موقف سامنے آ گیا ہے ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ہے اور بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا موقف واضح ہے کہ افغان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے میزبان ملک آئے گی۔۔
افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں
دسمبر 06, 2024
0

