ویرات کوہلی کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کالا جادو کرنے کی کوشش

0

ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اس وقت ایک حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جب بھارتی کھلاڑیوں ویرات کوہلی نے سٹمپس پر ' کالا جادو' کرنے کی کوشش کی۔۔بھارت کےاپنی پہلی اننگز میں 180 رنز پر آل آؤٹ ہو جانے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی اننگز شروع کی تو دوسری وکٹ پر اچھی پارٹنر شپ لگ گئی بھارتی باؤلر نے اس پارٹنر شپ کو توڑنے کی سر توڑ کوششیں کیں ۔ جس کے بعد فیلڈنگ کے لیے کھڑے ویرات کوہلی بھی اپنی ٹیم کی مدد کےلیے آ گئے ۔ اور انھوں نے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹمپس پر رکھی ہوئی بیلز کو آپس میں تبدیل کر دیا۔ 



یہ وہی حربہ تھا جو دو سال قبل ایشز سیریز کے دوران سابق انگلش کھلاڑی سٹورٹ براڈ نے آزمایا تھا ، اور اگلی ہی گیند پر مارنس لیبو شین وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ اگرچہ اس بار پھر لبوشین ہی وکٹ پر موجور تھے تاہم اس بار اس ٹوٹکے نے کام نہیں کیا۔ آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر 86 رنز بنا لیے ہیں ۔ میزبان ٹیم بھارت کے پہلی اننگز کے سکور 180 رنز تمام کھلاڑی آؤٹ سے اب بھی 94 رنز پیچھے ہے۔ سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !