لڑکے نے بلیک میلنگ کے ذریعے لڑکی سے کروڑوں روپے بٹور لیے

0

بنگلور/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کی پولیس نے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو اپنی سابق گرل فرینڈ کو بلیک میل کرکے تقریباً 2 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ موہن کمار اور 20 سالہ لڑکی کا تعلق کالج کے دوران قائم ہوا تھا، تاہم گریجویشن کے بعد ان کے رابطے ختم ہو گئے۔ کئی سالوں بعد دوبارہ ملاقات کے بعد ان کے تعلقات بحال ہوئے۔ موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اسے ایک ٹرپ پر لے گیا، جہاں اس نے لڑکی کی نجی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں خفیہ رکھنے کا یقین دلایا۔


ٹرپ کے بعد موہن کمار نے ان ویڈیوز اور تصاویر کو بنیاد بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ خوف زدہ لڑکی نے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے 1.25 کروڑ بھارتی روپے نوجوان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، پھر نقد رقم کی شکل میں مزید 1.32 کروڑ روپے ادا کیے۔ اس کے علاوہ، ملزم نے لڑکی سے قیمتی گھڑیاں، زیورات، اور ایک لگژری گاڑی کا بھی مطالبہ کیا۔

ڑکی کے لیے یہ بلیک میلنگ ناقابل برداشت ہونے پر اس نے بنگلورو پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم تھا، جس میں ملزم نے بلیک میلنگ کے ذریعے بڑی رقم بٹوری۔


تحقیقات کے مطابق، 80 لاکھ بھارتی روپے ملزم سے برآمد کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔


Tags: بھارت، بلیک میلنگ کیس، موہن کمار، نجی تصاویر اسکینڈل، بنگلورو پولیس، بھارتی میڈیا، شادی کا جھانسہ، جرم کی تفتیش


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !